مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکلہ عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک عدم استحکام کی جانب گامزن ہے، لوگ اغوا ہورہے ہیں اور سٹرکوں پر فیصلے کیے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھوک افلاس اور بے روزگاری کسی کی کال کاانتظار نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر لوگ اپنے فیصلے خود کررہے ہیں، اسی کو خانہ جنگی کہتے ہیں۔
قبل ازیں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، اب فوری الیکشن ہونے چاہییں۔ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرےگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔
آپ کا تبصرہ